ترکی،24مئی(ایجنسی) ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے مرکزی ہوائی اڈے پر ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے کو بم کی افواہ کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے۔
ترک ائیرلائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارے میں ایک تحریر ملی تھی اور اس میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔اس پر مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے
کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور اس میں سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا اور یہ اطلاع محض افواہ ثابت ہوئی ہے۔
استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر اس مسافر طیارے میں عملے سمیت ایک سو چونتیس افراد سوار ہوئے تھے اور وہ وسطی شہر کیسری کی جانب جارہا تھا۔اس طیارے کو بم کی افواہ کے بعد وہیں روک لیا گیا اور مسافروں کو ایک اور طیارے کے ذریعے جائے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔